Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے اٹارنی جنرل کا دورہ سعودی عرب، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

دعنوانی سے نمٹنے کے حوالے سے مملکت کی نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی کے صدر مازن بن ابراہیم الکھموس نے اتوار کو ریاض میں اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں جنوبی کوریا کے اٹارنی جنرل لی وان سیوک کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون، تجربات کے تبادلے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

مشترکہ تعاون اور تجربات کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس یی اے)

اتھارٹی کے صدر نے وفد کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سالمیت کے تحفظ  اور بدعنوانی سے نمٹنے کے حوالے سے مملکت کی نمایاں کامیابیوں کے بارے میں بتایا اور اس شعبے میں کوریا کے تجربات سے آگاہی حاصل کی۔
سعودی عرب اور جنوبی کوریا کے درمیان بدعنوانی کے معاملات سے متعلق سرحد پار جرائم  سے نمٹنے میں تعاون، دونوں اطراف کی ادارہ جاتی استعداد کار کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی یاددداشت پر دستخط کیے گئے۔

شیئر: