Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یہ ناانصافی ہے‘، شاہ محمود اڈیالہ سے رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد راولپنڈی کی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
بدھ کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایس ایچ او صدر بیرونی پولیس کی سربراہی میں آئی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔
پولیس کی حراست میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کو غیرقانوی طور پر گرفتار کیا جا رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ناانصافی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق کیا گیا ہے۔ ’سپریم کورٹ نے رہا کیا اور یہ مجھے دوبارہ جھوٹے مقدے میں گرفتار کر رہے ہیں۔ میں نے قوم کی ترجمانی کی ہے اور میں بے گناہ ہوں اور مجھے بلاوجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘
منگل کو شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا آرڈر جاری کیا تھا۔
سپریم کورٹ  نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔

شیئر: