Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کوسٹ گارڈ نے فرانسیسی ملاح کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا

فرانسیسی ملاح بادبانی کشتی میں سفر کررہا تھا(فوٹو، عاجل نیوز)
سعودی کوسٹ گارڈ نے سوڈانی نگران اتھارٹی کے تعاون سے سمندری چٹانوں کے درمیان پھنس جانے والے فرانسیسی ملاح کو بحفاظت نکال لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈ کے ریسکیو سینٹر پر فرانسیسی ملاح کے پھنس جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جو اپنی بادبانی کشتی میں سفر کر رہا تھا۔
فرانسیسی سیاح کی کشتی فنی خرابی کے باعث وہ سوڈان کے ساحل کے قریب چٹانوں میں پھنس گئی تھی۔
سعودی کوسٹ گارڈ نے سوڈانی اتھارٹی کے تعاون سے فرانسیسی ملاح کی لوکیشن کو ٹریس کیا اور جلد ہی اس تک پہنچ گئے۔
سمندری چٹانوں میں پھنس جانے والے کشتی فرانسیسی کشتی بان کو وہاں سے بحفاظت نکال کر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاکہ جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں۔

شیئر: