Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا پاڈوکون گاڑیوں کی معروف کمپنی ’ہنڈائی‘ کی برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

فوٹو میں دپیکا پاڈوکون کو کار کے سامنے سیاہ کپڑے زیب تن کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (فوٹو: ہنڈائی انڈیا انسٹاگرام)
بالی وُڈ کی سپرسٹار دیپکا پاڈوکون کو گاڑیوں کے معروف برینڈ ’ہنڈائی‘ نے اپنا گلوبل ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق دیپکا پاڈوکون نے جمعے کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہنڈائی انڈیا کی جانب سے پوسٹ کو اپنی سٹوری پر شیئر کیا۔
ہنڈائی انڈیا کی فوٹو میں دیپکا پاڈوکون کو کار کے سامنے سیاہ کپڑے زیب تن کیے ہوئے اور مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ہنڈائی انڈیا نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم گلوبل آئیکن دپیکا پاڈوکون کو ہنڈائی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔‘
دیپکا پاڈوکون نے ہنڈائی انڈیا کی اس پوسٹ کو اپنی سٹوری پر بغیر کسی کیپشن کے شیئر کیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ کی نئی فلم ’فائٹر‘ 25 جنوری 2024 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریتک روشن، دیپکا پاڈوکون، انیل کپور اور کرن سنگھ گروور شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے۔
اس فلم کی کہانی شمشیر پٹھانیا نامی پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو انڈین ایئر فورس کا پائلٹ بننے کا خواب پورا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس فلم کے ذریعے دیپکا پاڈوکون اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ریتک روشن کے ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔

شیئر: