Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی، مسافروں کے حقوق کا تحفظ

پانچ بکنگ کینسل کرنے پر ایک ماہ کےلیے معطل کیا جا سکتا ہے( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگران کمیٹی کا کہنا ہے کہ ’ایپ ٹیکسی کا ڈرائیوراگر ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جاسکتا ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی نے کہا کہ ’ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ ہے‘۔ 
ٹیکسی سروس کے ضوابط کی شق نمبر 42 میں بعض تبدیلیاں سروے رپورٹ کے بعد کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ 
ضوابط میں تبدیلی سے نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں، صارفین اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔
اس سے ٹرانسپوٹیشن کا یہ شعبہ بہتر ہوگا جس سے سرمایہ کاری میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ 

شیئر: