Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

106 سالہ سعودی شہری جنہوں نے جنگ فلسطین میں شرکت کی

شاہ سعود سے مملکت کے تمام حکمرانوں کے ادوار کو دیکھا ہے ( فوٹو: سکرین گریب الاخباریہ)
سعودی عرب کے علاقے الجوف میں 106 سالہ معمر ترین شہری فلاح الھرجاف کا کہنا ہے’ انہوں نے متعدد سعودی بادشاہوں کا عہد دیکھا اور فلسطین کی جنگ میں بھی شرکت کی تھی‘۔ 
الاخباریہ چینل نے معمر شہری سے ملاقات کی اور قومی شناختی کارڈ  بھی دیکھا جس کے مطابق ان کی عمر اس وقت 106 برس ہو چکی ہے۔ 
معمر شہری ’فلاح الھرجاف ‘ اس وقت الجوف ریجن میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہیں۔
انہوں نے اپنی یادداشتیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ’ خطے میں ہونے والی متعدد تاریخی تبدیلیوں اور شاہ سعود سے مملکت کے تمام حکمرانوں کے ادوار کا مشاہدہ کیا‘۔ 
فلاح الھرجاف  نے کہا’ ہم نے تین دہائیاں صحرا نوردی میں گزاریں۔ سرحد پار کرکے اردن جاتے جہاں سامان لاتے اور الجوف میں تجارت کرتے تھے‘۔ 
انہوں نے بتایا’ سعودی فوج میں شامل رہا اور طائف میں تعیناتی رہی بعدازاں منصور بن عبدالعزیز کے دور میں انہیں توپ بٹالین میں بھیج دیا گیا جہاں کافی عرصے تک خدمات انجام دیں‘۔ 
فلسطین جنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا ’ فلسطین کی جنگ کے بارے میں سنا تو میں اردن کے راستے فلسطین میں داخل ہوئے۔ جب ہمارا قافلہ عمان بازان سے گزررہا تھا تو راستے کے دونوں جانب کھڑے لوگ تالیوں سے ہمارا حوصلہ بڑھا رہے تھے‘۔ 
معمر شہری فلاح کے خاندان کے افراد کی مجموعی تعداد اس وقت 120 کے قریب ہے جن میں پوتے پوتیاں اور نواسے اور ان کے بچے شامل ہیں۔
اس عمر میں بھی ان کا حافظہ بہترین ہے۔ اہل علاقے کو وہ اپنی گزری ہوئی زندگی کے واقعات سے آگاہ رکھتے ہیں۔

شیئر: