Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں جھڑپ ،4شدت پسندہلاک

سرینگر۔۔۔۔کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 4شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ پیر کی صبح سینٹرل ریزروپولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی کی گئی۔جوابی کارروائی میں ہلاکتیں ہوئیں۔دریں اثناء وزیر داخلہ راج ناتھ نے کہاہے کہ جوانوں نے بہادری سے حملہ ناکام بنایا اور دہشتگردوں کو ختم کردیا۔ اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

شیئر: