Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم، اب تک 600 ملین ریال جمع

سعودی قیادت کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم میں اب تک 600 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر غزہ کے لیے عوامی عطیات مہم جاری ہے۔
مہم شروع ہونے کےاب تک 13 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد نے غزہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں کے لیے عطیات جمع کرائے ہیں۔
غزہ کے متاثرین کے لیے شروع کی جانے والے عطیہ مہم میں سب سے پہلے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے 30 ملین ریال عطیہ کیے گئے بعدازاں ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 20 ملین ریال کا عطیہ ساھم پورٹل میں جمع کیا گیا۔
واضح رہے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و فلاح انسانیت کے تحت ’ساھم‘ پورٹل جاری کیا گیا ہے جہاں عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی عب جدہ کی اسلامی بندرگاہ سے چار امدادی جہازغزہ کے متاثرین کے لیے روانہ کرچکا ہے۔
 غزہ کے لیے فضائی راستے سے امدادی سامان کی ترسیل بھی جاری ہے جہاں اب تک 30  سے زیادہ طیارے ابو عریش ایئرپورٹ پہنچ چکے ہیں۔
سعودی عرب کی یہ امداد بحران اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے کے مملکت کے تاریخی فریم ورک کے تحت آتی ہے۔

شیئر: