Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر سخت سزا دی جائے، سینیٹ میں قرارداد منظور

قرارداد میں کہا گیا ’دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکورٹی ایجنسی ناگزیر ہے‘ (فائل فوٹو: سکرین گریب)
پاکستان کے ایوان بالا(سینیٹ) میں ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کے خلاف منفی اور بدنیتی پر مبنی پروپیگینڈا کرنے والوں سخت سزا دی جائے۔‘
یہ قرارداد پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرمند خان تنگی کی جانب سے پیش کی گئی جسے اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ’فوج اور سیکورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی قربانیوں کا ادراک کرتے ہیں۔ دشمن ہمسائیوں کے ہوتے ہوئے مضبوط فوج اور سیکورٹی ایجنسی ناگزیر ہے۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پاکستان کی فوج کے خلاف بدنینتی پر مبنی پروپیگینڈا کیا جا رہا ہے۔ سینٹ حکومت سے کہتی ہے کہ اس میں ملوث افراد کو سخت سزا دینے کے اقدامات کرے اور فوج کے خلاف منفی پروپیگینڈا کرنے والے کو  سخت سزا دی جائے۔‘

شیئر: