Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں منگل سے جمعے تک بارش کا امکان، شہری دفاع کا الرٹ

ژالہ باری جبکہ کہیں کہیں گرد وغبار کی بھی توقع ہے(فوٹو: ایکس اکاونٹ شہری دفاع)
سعودی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل سے جمعے تک بارش کا امکان ہے‘۔  
مکہ مکرمہ ریجن کے بعض مقامات میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ کہیں کہیں گرد وغبار کی بھی توقع ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ’ بارش کے پیش نظرشہری اور مقیم غیرملکی احتیاطی تدابیر پرعمل کریں‘۔ 
عکاظ  نے شہری دفاع کی جانب سے جاری الرٹ کے حوالے سے بتایا کہ بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ 
اللیث اورالقنفذہ کے علاوہ ریاض، الزلفی ، الغاط ، الخرج، الدرعیہ، حریملا، عفیف، لدوادی بارش کی زد میں رہیں گے۔
مدینہ منورہ، حائل اور شمالی حدود کے بعض علاقوں میں کہیں بارش جبکہ کہیں تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار چھایا رہے گا۔ 
شہری دفاع کے کہنا ہے’ الباحہ، جازان، قصیم اور الجوف کے علاوہ طائف، میسان اوراضم میں کہیں تیز جبکہ بعض مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔

شیئر: