Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں سعودی کیمیکل فیکڑی میں حادثہ، دو مزدور ہلاک، چار زخمی

نقصان کے ابتدائی تخمینے کے مطابق بحالی پردس ملین ریال لاگت آئے گی (فوٹو: العربیہ)
سعودی کیمیکل ہولڈنگ کمپنی نے کہا ہے کہ’ریاض کے علاقے عطشانہ میں واقع اس کے ذیلی ادارے سعودی کیمیکل کمپنی کی ایک فیکڑی کی پروڈکشن لائنوں میں سے ایک ری ایکٹر میں حادثہ پیش آیا ہے‘۔
’حادثے میں دو مزدرر ہلاک اور چار زخمی ہو گئے‘۔
العربیہ کے مطابق  کمپنی نے سعودی تداوال پر بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ’حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ نقصان کے ابتدائی تخمینے کے مطابق بحالی پردس ملین ریال لاگت آئے گی‘۔ 
بیان میں مزید کہا گیا ’حادثے سے متعلقہ حکام کو ٓٓگاہ کردیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل کرنے، مینٹینس اور تباہ شدہ لائن کی بحالی کے لیے کام جاری ہے‘۔

شیئر: