Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں دو بہنوں نے نویں منزل کے فلیٹ سے کود کرخودکشی کرلی

ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ دونوں نفسیاتی عارضے میں مبتلا تھیں ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
مصر کی کمشنری سوھاج میں پولیس نے دو بہنوں کی خودکشی کی گھتی سلجھا لی۔ دنوں بہنیں نفسیاتی مرض کا شکار تھیں'۔ نویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے کود کر خود کشی کی تھی۔ 
العربیہ نیوز کے مطابق تحقیقاتی ادارے نے بتایا 34 سالہ ’می‘ اور ان کی 22 سالہ بہن ’ھدیر‘ نے اپنے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگائی جو ان کی ہلاکت کی وجہ بنی۔ 
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کرہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا۔
تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والی دونوں بہنیں نفسیاتی مرض میں مبتلا تھیں جنہیں باقاعدہ طور پر نفسیاتی ہسپتال میں بھی علاج کی غرض سے رکھا گیا تھا بعدازاں ان کی حالت قدرے بہتر ہونے کے بعد انہیں گھر منتقل کردیا گیا۔ 
پولیس تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ وقوعہ والے دن بہنوں کا اپنی والدہ سے گھریلو معاملے پر اختلاف ہوا جس پر دونوں نے نویں منزل پرواقع اپنے فلیٹ سے چھلانگ لگا دی۔
 پہلے بڑی بہن نے بالکونی سے چھلانگ لگائی اس کے پانچ منٹ بعد  دوسری بہن بھی اس کے پیچھے کود گئی۔ دونوں بہنیں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

شیئر: