Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بلد بیسٹ‘ میوزک فیسٹول جدہ کے تاریخی علاقے میں ہوگا 

2 روزہ موسیقی میلہ 18 جنوری کو شروع ہوگا (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
’مڈل بیسٹ‘ کمپنی نے کہا ہے کہ  18 اور 19 جنوری  2024 کو جدہ کے  تاریخی علاقے البلد میں میوزک میلہ ’بلد بیسٹ‘ منعقد کیا جائے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق میلے میں 60 سے زیادہ فن کار اور موسیقار شریک ہوں گے۔  جدہ کے قدیم علاقے البلد  کی تاریخی عمارتوں کے درمیان چار تھیٹر شو پیش کیے جائیں  گے۔ خیال رہے جدہ کے قدیم علاقے ’البلد‘ کو یونیسکو کے تاریخی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔  
شائقین میلے کے پروگراموں سے لطف اٹھانے کے لیے مڈل بیسٹ کی ویب سائٹ سے ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر: