Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی جہازوں پرحملے بند کیے جائیں ، متاثرہ ممالک کا حوثیوں کو انتباہ

سلامتی کونسل کی جانب سے بھی حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی تھی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
یمن میں حوثیوں کی جانب سے بحری تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے پر 13 ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ بحراحمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر حملے فورا بند کردیں اور قبضے میں لیے گئے جہازوں اورزیرحراست عملے کو رہا کریں۔
اخبار 24 کے مطابق  حوثیوں کو انتباہ جاری کرنے والے ممالک میں امریکہ، آسٹریلیا، بحرین، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، جاپان، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، سنگاپور اور برطانیہ شامل ہیں۔ 
مذکورہ ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثیوں نے تجارتی جہازوں کے عملے کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے، عالمی معیشت اور خطے کی اہم آبی گزر گاہوں میں آزادانہ تجارت کو متاثر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ 
اعلامیے میں مذید کہا گیا ہے کہ حوثی  بین الاقوامی جہازرانی کے قانون کی پابندی کریں۔ حوثیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی حملوں اور تجارتی  جہازوں کو قبضے میں لینے کے ذمہ دار عناصر کا احتساب کیا ۔ 
اعلامیے میں توجہ دلائی گئی ہے کہ 19 دسمبر 2023 کو  44 ممالک ہمارے موقف کی حمایت کرچکے ہیں۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی یکم دسمبر 2023 کو اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے جس میں بحیرہ احمر سے گزرنے والے جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ 
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں کے مسلسل حملے غیر قانونی اورناقابل برداشت ہیں ان حملوں سے استحکام متزلزل ہوگا ان حملوں کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ 

شیئر: