Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعے کو موسم کیسا رہے گا ؟

مملکت کے بالائی حصوں میں گہری دھند چھائی رہے گی(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مملکت کے متعدد شہروں میں موسم غیرمعمولی رہنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں گہری دھند بھی چھائی رہے گی۔
قومی مرکز کی جانب سے جاری موسمیاتی رپورٹ میں مذید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، ریاض ، قصیم ، الجوف میں کہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے جدہ ، الخرمہ ، المویہ ، تربہ ، رنیہ ، اللیث ، طائف اورالقنفذہ میں آج بارش کا امکان ہے۔
قصیم ریجن میں ہلکی بارش جبکہ بعض مقامات پر گہری دھند بھی چھائی رہے گی جس میں صبح کے وقت اضافہ ہوسکتا ہے۔
قومی مرکز نے سکاکا ، دومہ الجندل ، القریات اور طبرجل کے علاقوں میں رہنے والوں کو بھی متنبہ کیا ہے کہ کہیں کہیں ہلکی بارش ہوگی۔
مدینہ منورہ ریجن کے علاقے بدر ، ینبع ،خیبر ، الحناکیہ ، المھد اور وادی الفرع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
ریاض ریجن کے علاقے میں تیز ہوائیں چلیں گی جبکہ وادی الدواسر اور الدوادمی میں ہلکی اور بارش ہو گی جس کا سلسلہ رات 9 بجے تک جاری رہے سکتا ہے۔
عسیر ریجن کے علاقے النماص ، بلقرن  تنومہ ، القحمہ ، ابھا اور خمیس مشیط کے علاوہ سراۃ عبیدہ میں بھی درمیانے درجے کی بارش ہو گی تاہم بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

شیئر: