Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹک کر سفر، خاتون کی ویڈیو وائرل

لوگ اس وائرل وڈیو پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرک کے پچھلے حصے سے لٹک کرسفر کرنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ لوگ اس پر حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ایک خاتون شہر کے مرکزی تجارتی علاقے میں گاڑیوں کے تیز رفتار ٹریک سے گزرنے والے ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑے ہوئے کھڑی ہے۔ 
 ٹرک ڈرائیور نے ایک پیڈسٹرین برج  پر گاڑی روکی  تو خاتون تیزی سے اتر کر اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ 
سوشل میڈیا پر ایک خاتون کا کہنا ہے’ ٹرک کے  پچھلے حصے کے دروازے کو پکڑ کر سفر کرنے والی خاتون کا تعلق انڈونیشیا کی ہے۔‘ 
 ایک اور صارف کا کہنا ہے’ خدانخواستہ اس کا ہاتھ اگر پھسل جاتا اور وہ گرتی تو تباہ کن حادثہ ہوسکتا تھا۔ جو کچھ کیا وہ تہذیب کے منافی ہے۔‘

شیئر: