Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین میں تیز رفتار لفٹ

گوانگ ژو..... اگر آپ کو یہ معلوم کرنا ہے کہ دنیا کی سب سے تیزرفتار لفٹ کہاں اور کونسی ہے تو اس کا واحد جواب یہ ہے کہ یہ لفٹ چینی صوبے گوانگ ژو کے فنانس سینٹر میں لگی ہے اور اسے بنانے کا سہرہ جاپانی ٹیکنکل کمپنی ہٹاچی کے سر ہے۔ لفٹ نہ صرف بہت برق رفتار ہے بلکہ بیحد محفوظ بھی ہے کیونکہ اسے خاص قسم کے میٹریل سے تیار کیا گیا ہے۔ جو گرمی کی شد ت کو پوری طرح سے جذب کرلیتی ہے۔ اسکے اندر سفر کرنے والے افرا دکے کانوں پر بھی آواز کا دباﺅنہیں پڑتا۔آزمائش کے دوران یہ لفٹ 1200میٹر فی منٹ کی رفتار سے نیچے جانے او راوپر ِآنے کاریکارڈ قائم کرچکی ہے۔

شیئر: