Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مزید پانچ افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان

ام القری میں دو شاہی فرامین اور تین وزارتی فیصلے شائع ہوئے ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی محکمہ احوال مدنیہ نے کہا ہے کہ مزید چار افراد کو سعودی شہریت دی گئی ہے جبکہ قانون شہریت کے مطابق اصلاح حال کے بعد ایک اور شخص کو شہریت دی گئی۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سرکاری گزٹ ام القری میں جمعے کو دو شاہی فرامین اور تین وزارتی فیصلے شائع ہوئے ہیں جن کے ذریعے چار افراد کو سعودی شہریت دی گئی۔
پانچویں شخص کی شہریت کا فیصلہ اصلاح حال کے تحت متعلقہ قانون کے مطابق کیا گیا۔ 
احوال مدنیہ حائل ریجن نے بتایا کہ شیما حمد خلیفہ البقعانی العقیدی اورمریم حمد خلیفہ البقعانی العقیدی کو سعودی شہریت دینے کا شاہی فرمان جاری ہوا ہے۔ 
نجران ریجن میں فاطمہ مصلح علی الجود کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہوا۔ 
القریات کمشنری میں عامر بن ہلال دعاس الخماعلہ کو سعودی شہریت وزارت داخلہ کی قرارداد پر دی گئی۔ 
جازان ریجن میں احوال مدنیہ نے بتایا  کہ احمد عیسی حمود احمد  کا معاملہ سعودی قانون شہریت دفعہ 8 کے مطابق طے کیا گیا ہے۔

شیئر: