Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حاجیوں کو ہاتھ چومنے اور تبرک کے طور پر جھوٹا پانی دینے والے امام سے باز پرس

ریاض(نیوز ڈیسک) وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ممالک کے حاجیوں کو ہاتھ چومنے اور تبرک کے طور پر جھوٹا پانی پلانے کے واقعہ کی حقیقت دریافت کرنے کے لئے دفتر طلب کرلیا۔ ٹوئیٹر پر بوسے اور جھوٹے پانی کو تبرک کے طور پر استعمال کرنے والی ویڈیو کلپ نے ہنگامہ برپا کررکھا ہے۔ وزارت کے معاون ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فائز الشہری نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ ہماری وزارت اس قسم کے غیر اسلامی تصرفات و بدعات و خرافات کی اجازت نہیں دیتی۔ اس قسم کی حرکتوں سے خصوصاً سعودی اور عموماً مسلم معاشرے کی بدنامی ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امام نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ سلف صالحین کی پیروی میں ایسا کررہا تھا۔ امام کے خلاف کارروائی کے لئے فائل اعلیٰ عہدیداروں کو پیش کردی گئی۔

شیئر: