Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 95 فیصد تک کچرے کی ری سائیکلنگ کا پلان تیار

سالانہ سو ملین ٹن تک کچرے کی ری سائیکلنگ کی جائے گی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے کہا  ہے کہ’ 95 فیصد تک کچرے کی ری سائیکلنگ کا پلان تیار کرلیا۔ اس سے قومی پیداوار میں 120 ارب ریال کا اضافہ ہوگا۔‘
خبررساں ادارے ایس پی اے  کے مطابق وزارت ماحولیات کا کہنا ہے’ سالانہ سو ملین ٹن تک کچرے کی ری سائیکلنگ ہوگی۔ اس سے سعودی نوجوانوں کو ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں ملیں گی۔‘ 
وزارت نے  2023 کے حوالے سے سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ’ 65 سے زیادہ  اقدامات اور 55 ارب ریال سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔‘ 
 ’سعودی عرب میں اس وقت  کچرے کی ری سائیکلنگ کا تناسب تین سے چار فیصد سے زیادہ نہیں۔ یہ دنیا میں سب سے کم حد ہے۔‘ 
رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ’ وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے  پچاس ملین سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کی اور نوے ہزار ہیکٹر سے زیادہ کا رقبہ محفوظ کیا۔‘ 
وزارت کا کہنا ہے’ مملکت میں گردو غبار کے حوالےسے جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ حوصلہ افزا ہیں۔ محفوظ قومی جنگلات کی وجہ سے گردو غبار کا دائرہ دس  فیصد تک محدود ہوگیا ہے۔‘
’بارش کی شرح میں اضافہ، مصنوعی بارش پروگرام  اور 99 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبے پر کاشت اور پچاس ملین کے قریب پودوں کی شجر کاری کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا دائرہ محدود ہوا ہے۔‘ 

شیئر: