Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا

نئی دہلی۔۔۔۔24سالہ عورت کو اس کے شوہر نے عمارت کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔ اس کے سر میں شدید زخم آئے ہیں اور اسے صفدر گنج اسپتال میں داخل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ببیتا کے شوہر 26سالہ امر سنگھ نے اپنے کرائے کے فلیٹ سے رات 11بجے اسے نیچے پھینکا۔ببیتا کے خاندان والوں کوجو بلند شہر میں رہتے ہیں آگاہ کردیا گیا۔ دونوں کی شادی فروری2016میں ہوئی تھی اور ان کی 8ماہ کی بچی بھی ہے۔واقعہ کے وقت یہ خاتون پر امید تھی۔ببیتا کے بھائی ستیندر نے کہا کہ امر نے مجھے صبح فون کیا اور بتایا کہ ایک بھوت نے ببیتا کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا ہے۔ میں نے اس سے پوچھا کہ بھوت سے کیا مطلب ہے؟۔تو پھر وہ اپنا بیان تبدیل کرتا رہا۔ستیندر بعد میں تھانے گیا اور اس نے امر کے خلاف رپورٹ درج کرادی اور الزام لگایا کہ وہ ان سے جہیز مانگ رہا تھا۔26مئی کو بھی اس نے ببیتا کو زدوکوب کیا تھا۔

شیئر: