Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب سعودی شہری نے فرانسیسی خاتون سیاح کو گھر کے سامنے سوتے دیکھا

گھر میں کھانے کا اہتمام اور عربوں کی روایتی فیاضی کا مظاہرہ کیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے الجوف ریجن کی کمشنری طبرجل میں فرانس کی سیاح خاتون کے ساتھ  سعودی شہری کی مہمان نوازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق مقامی شہری نے صحرا میں ایک فرانسیسی سیاح خاتون کو اپنے گھر کے سامنے گاڑی میں سوتے ہوئے دیکھا تو حیران رہ گیا۔
سعودی شہری  نے فوری طور پر اپنے گھر میں کھانے کا اہتمام کیا اور عربوں کی روایتی فیاضی کا مظاہرہ کیا۔ 
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے مقامی شہری نے جو کچھ کیا وہ  انتہائی سادگی کے ساتھ کیا۔  
 مقامی شہری کو اپنے اپنے اہل خانہ سے یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہاں صحرا میں ایک خاتون گاڑی میں سوئی ہوئی ہے۔ اسے عربی زبان نہیں آتی۔ 
 مقامی شہری نے اپنے گھر کی بیٹھک کی چابی سیاح خاتون کو دی اور کہا کہ وہ  گاڑی کے بجائے گھر میں آرام کرے۔

شیئر: