Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے طبی عملے کے لیے ڈریس کوڈ جاری کردیا 

وزارت نے خواتین عملے کے حوالے سےبھی ضوابط جاری کیے ہیں۔(فوٹو: العربیہ)
سعودی وزارت صحت نے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرزمیں ڈیوٹی کے دوران طبی عملے کے لیے ڈریس کوڈ جاری کیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت صحت نے پابندی عائد کی ہے کہ ’طبی عملہ ڈیوٹی کے دوران مناسب اورعمدہ لباس کا اہتمام کرے۔ مرد شارٹس اور سپلینگ سوٹ پہن کر ہسپتال نہ آئیں۔‘
’غیرمعیاری شکل و صورت والے کپڑے پہننے سے گریز کیا  جائے۔ مغربی طرز کے ہیئر سٹائل نہ بنوائے جائیں اور نجی صفائی کا اہتمام کیا جائے۔‘ 
وزارت صحت نے خواتین عملے کے حوالے سےبھی ضوابط جاری کیے ہیں۔
ضوابط میں کہا گیا کہ ’خواتین چست لباس استعمال نہ کریں۔ سر ڈھکنے کے لیے شفاف دوپٹہ یا سکارف نہ لیں۔ چین نہ پہنیں، حد سے زیادہ میک اپ اور تیز خوشبویات استعمال نہ کی جائیں۔ میڈیکل کورٹ کا استعمال کریں جو کشادہ اور گھٹنوں تک ہو۔‘ 
وزارت صحت کا کہنا ہے ’ صحت عملہ ڈیوٹی سے وقفے کے دوران اور ڈیوٹی کے بعد پبلک مقامات پر یونیفارم نہ استعمال کریں۔ لباس پروقار ہو۔ ڈیوٹی کے دوران ایسی کوئی پوشاک استعمال نہ کی جائے جو قابل اعتراض ہو۔‘

شیئر: