Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی ملاقات

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانےکے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے سنیچر کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں غیر وابستہ تحریک کے اجلاس کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر حسن محمود نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اہم ترین علاقائی اور بین الاقومی صورتحال اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ سے بولیویا کی وزیر خارجہ سیلنڈا سوسا نے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر وزارت خارجہ میں سعودی نائب وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل مطشر العنزی بھی موجود تھے۔

شیئر: