Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2023 میں 280 ملین سے زیادہ زائرین کی مسجد نبوی میں حاضری

نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات فراہم کی جا رہی ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ )
مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’2023 کے دوران 280 ملین سے زیادہ زائرین نے مختلف سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روحانی ماحول میں مسجد نبوی میں حاضری دی۔‘ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد نبوی انتظامیہ کا کہنا ہے’ نمازیوں کی آسانی کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی اور راحت رسانی کے جملہ وسائل مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ زائرین  اطمینان و سکون کے ساتھ عبادت کرسکیں۔‘ 

شیئر: