Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور جدہ میں آئندہ ہفتے سردی کی لہر کا امکان

’مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ جبکہ جدہ 15 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر زیاد الجہنی نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے تک مکہ مکرمہ اور جدہ میں سردی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سردی کی لہر سے سعودی عرب کی پورا مغربی علاقہ متاثر ہوگا‘۔
ایکس پر اپنے اکاؤنٹ پر انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ سے 13 سینٹی گریڈ تک جبکہ جدہ 18 اور 15 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے‘۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ آئندہ ہفتے سائیبریا اور قطب شمالی سے سرد لہر آئے گی۔
سرد لہر سے سعودی عرب کا وسیع رقبہ متاثر ہوگا جبکہ جدہ اور مکہ مکرمہ سمیت مغربی علاقے میں بھی موسم سردی مائل ہوگا۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں معمول سے زیادہ سردی ہوگی‘۔
 

شیئر: