Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناکارہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخی مہلت جاری ہے  

مہلت کے دوران بغیر جرمانے کے گاڑی کی رجسٹریشن منسوخ کرائی جاسکتی ہے(فوٹو، ایکس)
ابشر پورٹل انتظامیہ کا کہنا  ہے  کہ جن سعودی شہریوں یا مقیم غیرملکیوں کے پاس کوئی ناکارہ یا تباہ شدہ گاڑی ہو وہ پہلی فرصت میں اصلاح حال کی مہلت سے فائدہ اٹھالیں۔ مہلت کے دوران گاڑی کی رجسٹریشن اپنے نام سے منسوخ کرانے کی کارروائی پر جرمانہ  نہیں ہوگا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ابشر پورٹل نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ناکارہ یا تباہ شدہ گاڑی ہو وہ ابشر پورٹل پر رجسٹرڈ سینٹرز کے ذریعے انہیں اپنے اکاؤنٹ سے ہٹوا سکتے ہیں۔ 
یاد رہے کہ ابشر پورٹل محکمہ ٹریفک کے تعاون سے تباہ شدہ یا ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ختم کرانے کا موقع فراہم کیے ہوئے ہے۔
دی گئی مہلت کے تحت نجی گاڑیاں ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ، بڑی یا چھوٹی بس ہو یا موٹر سائیکل ہو جرمانے کے بغیر ریکارڈ سے ختم کرائی جاسکتی ہے۔ مہلت ختم ہونے کے قریب ہے۔

شیئر: