Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’شہباز شریف نے نواز شریف کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی‘

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت میاں صاحب کو نہیں دیکھنا چاہتی. (فوٹو: دنیا نیوز)
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کی وجہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر کی۔
دنیا ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  وہ ثابت کر سکتے ہیں کہ ملک میں جو غربت اور بے روز گاری ہے وہ نواز شریف کی وجہ سے ہے۔
’شہباز شریف کی اس میں کوئی غلطی نہیں ہے۔‘
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس موقع تھا کہ وہ پاکستان کی معیشت درست کر سکتا تھا لیکن وہ میاں صاحب سے آزاد نہیں تھا، ہر فائل کو منظور کر نے کے لیے لندن سے اجازت لینا پڑتی تھی۔
’ممکن ہیں میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں اور ہوسکتا ہے کہ عوام 8 فروری کو سرپرائز دیں لیکن میاں صاحب خود اور ان کی جماعت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ میاں صاحب چوتھی دفعہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔‘
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت میاں صاحب کو نہیں دیکھنا چاہتی، ماضی کی نسبت اس الیکشن میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے، ہو سکتا ہے کہ ہماری جماعت کو زیادہ کامیابی ملے اور ہماری حکومت بن جائے۔

شیئر: