Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الشرقیہ میں دہشت گردی میں ملوث  شہری کو  موت کی سزا

ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کےالشرقیہ ریجن میں حکام نے دہشت گردی کے جرائم  میں ملوث سعودی شہری کو موت کی سزا دی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا سعودی شہری عون بن حسن بن رضی آل ابو عبداللہ  نے ایک دہشت گرد گروہ میں شامل ہوکر دہشت گردانہ کام کیے تھے۔ مملکت کے امن و استحکام کو متزلزل کرنے کی کوشش کی تھی۔
بیان کے مطابق ’عون بن حسن نے سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کو قتل کرنے کے لیے حملے کیے اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں حصہ لیا تھا۔‘
’ سیکیورٹی فورس کو مطلوب افراد کو گھناؤنے دہشتگردانہ جرائم کے لیے دھماکہ خیز مواد حوالے کیا تھا جبکہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کی فنڈنگ بھی کی تھی۔‘
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ملزم کو فوجداری  کی خصوصی عداالت کے حوالے کیا گیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی۔
فوجداری کی سپیشل اپیل کورٹ اور آخر میں سپریم کورٹ نے سزائے موث کی توثیق کی تھی۔
آخر میں ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جسے منگل کو الشرقیہ میں نافذ کردیا گیا۔

شیئر: