Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شعیب ملک سے طلاق کے بعد انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا کے مداحوں میں تیزی سے اضافہ

شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان 20 جنوری 2024 کو کیا تھا (فائل فوٹو: شعیب ملک ایکس اکاؤنٹ)
اپنی ذاتی زندگی میں بحران  سے گزرنے کے باوجود ثانیہ مرزا خوش باش نظر آرہی ہیں۔ 
 اپنے سابق شریکِ حیات کی طرف سے ثنا جاوید کے ساتھ تیسری شادی کے اعلان کے بعد سے سابق انڈین ٹینس سٹار بڑے پیمانے پر حمایت سمیٹ رہی ہیں۔
 اس سارے معاملے کے دوران فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا  کے مداحوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ قارئین کی دلچسپی کے لیے یہاں وہ ساری تفصیلات دی جا رہی ہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ثانیہ اب بھی دبئی میں ہی رہ رہی ہیں جہاں وہ شعیب ملک کے ساتھ پہلے قیام پذیر تھیں۔ 
ان کا اکلوتا بیٹا اذہان بھی ان کے ساتھ ہے اور ایسا لگتا ہے کہ سابق انڈین ٹینس سٹار مکمل طور پر خود اپنے بیٹے کی سرپرستی کر رہی ہیں۔ 
ثانیہ مرزا زندگی کا سفر جاری رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں بھی شرکت کی۔
ہائپ آڈیٹر کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ثانیہ مرزا  کے مداحوں میں دو لاکھ اٹھاسی ہزار کا اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ شادی کا اعلان 20 جنوری 2024 کو کیا تھا۔ 
ثانیہ مرزا نہ صرف اپنے ملک بلکہ پاکستان سے بھی بہت زیادہ محبتیں سمیٹ رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے یہ اعدادوشمار اس بات کو ثابت بھی کر رہے ہیں۔  
وہ رواں برس 19 جنوری کو اپنی کراچی والی رہائش گاہ پر ایک چھوٹی سی نجی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی شدہ زندگی سے متعلق کافی عرصے سے طلاق کی افواہیں بھی گردش کر رہی تھیں۔ 
ثنا جاوید نے شعیب ملک سے قبل پہلی شادی گلوکار عمیر جسوال سے کی تھی۔
خبروں کے مطابق انہوں نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سے شادی کرنے سے دو تین ماہ پہلے عمیر جسوال کے ساتھ اپنا ازدواجی رشتہ ختم کیا۔

شیئر: