Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مختلف شہروں میں شدید بارش اور بلوچستان میں طغیانی کا خدشہ

سب سے زیادہ بارشوں اور برفباری کا امکان بلوچستان کے لیے ظاہر کیا گیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)
محکمہ موسمیات نے آج اور کل پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں اور ندی نالوں میں طغیاتی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
جمعے کو محکمہ موسمیات نے آج اور کل (جمعے اور سنیچر) کو بلوچستان کے علاقوں بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبدین اور خضدار میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے اور یہ بھی کہا کہ وہاں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہونے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔
تین فروری کو بھی بارشوں اور برفباری کا زور بلوچستان میں ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ 
کل یعنی سنیچر کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
تین فروری کو بھی بارشوں اور برفباری کا زور بلوچستان میں ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
رپورٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، مری اور استور میں بارش ہوئی جبکہ اس سے ایک روز قبل اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی تھی۔
سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئی۔ بالا کوٹ میں دو، کشمیر، گڑھی ڈوپٹہ میں ایک، گلگت بلستتان، استور میں ایک اور مری میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ برفباری مری اور اس کے بعد استور میں ہوئی۔
 

شیئر: