Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ملین ڈالر مختص کردیے

اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ میں انسانی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو کے لیے 5 ملین ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق وزیر خارجہ شیخ عبداللہ نے بتایا کہ ’اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی  فلسطینی پناہ گزین ایجنسی (انروا) چیف کوآرڈینیٹر سیگرڈ کاگ کی غزہ میں تعمیر نو کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلاحی منصوبے میں امارات کی جانب سے پانچ ملین ڈالر کا تعاون دیا جائے گا۔‘
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کی فنڈنگ میں کٹوتیوں کے بعد اس کی کااروائیاں خطرے میں پڑ گئی تھیں۔
 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ کی جانب سے غزہ پٹی کے لیے جو انسانی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے امارات اس کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ غزہ پٹی کے مصیبت زدگان کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔‘
واضح رہے اماراتی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کی  چیف کوآرڈینیٹر سے ملاقات کی تھی جس میں غزہ پٹی کی صورتحال اور وہاں کے شہریوں کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: