Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فنکاروں کا ٹوکیو میں دوسرا مانجا تربیتی پروگرام مکمل

مانجا ورکشاپس میں 1700 فنکاروں کو آن لائن ٹریننگ کے لیے رجسٹر کیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
ٹوکیو کی کاڈوکاوا اکیڈمی میں ہونے والی گریجویشن تقریب میں جاپان میں مانجا انڈسٹری کے دوسرے پروگرام میں شامل سعودی فنکار گریجویشن کرنے والوں میں شامل ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق مسک فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنی مانجا پروڈکشنز کے تحت سعودی آرٹسٹ کو جاپانی تکنیک کے ساتھ پیشہ ور پروگرام کے ذریعے مانجا کے پیچیدہ آرٹ کی تربیت دی گئی ہے۔
گریجویشن کی تقریب میں لٹریچر، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کمیشن کے سی ای او محمد حسن الوان اور مانجا پروڈکشن کے سی ای او عصام امان اللہ بخاری نے شرکت کی۔
فنکاروں کی مہارت  کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تربیتی پروگرام گذشتہ سال 12 جون کو شروع ہوا اور یکم فروری تک جاری رہا جس کے تین مراحل میں دو مقابلے شامل تھے۔
تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے میں سعودی فنکاروں نے تین ورکشاپس میں حصہ لیا جس میں ڈرائنگ، مزاحیہ کرداروں کی ڈیزائننگ اور اینیمی و مانجا کرداروں میں جذبات کا اظہار کیا گیا۔

تربیتی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے 14 فنکاروں کو جاپان بھیجا گیا (فائل فوٹو: عرب نیوز)

دوسرے مرحلے میں چھ ہفتے کا جامع تربیتی پروگرام شامل تھا جس میں مانجا ڈیزائن اور کریکٹر ڈرائنگ کی تربیت کے ساتھ فنکاروں کو مزاحیہ کہانی کے ذریعے تخیلات ابھارنے کی ترغیب دی گئی۔
آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والے آرٹسٹس کو جاپان میں تعلیمی وظائف دئیے گئے جہاں انہوں نے معروف مانجا فنکاروں سے تربیت حاصل کی ہے۔
مانجا ورکشاپس کے لیے 1700 مرد و خواتین کو آن لائن ٹریننگ کے لیے رجسٹر کیا گیا ان میں سے 75 افراد نے تربیتی پروگرام کے لیے کوالیفائی کیا اور 75 مزاحیہ کہانیاں رکھی گئیں اور صلاحیتیں مزید نکھارنے کے لیے 14 فنکاروں کو جاپان بھیجا گیا۔
 

شیئر: