Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اپنی تلاوت درست کریں‘، مسجد نبوی میں نیا پروگرام شروع

اس کا مقصد طلبہ کی قرآن پاک کی تلاوت کو بہتر بنانا ہے۔ (فوٹو عاجل)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے مسجد نبوی میں ’اپنی تلاوت درست کریں‘ کے عنوان سے نئے پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق پروگرام کا آغازآن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔
 نئے شروع کیے جانے والے پروگرام کا مقصد طلبہ کی قرآن پاک کی تلاوت کو بہتر اور انہیں خوش آواز بنانا ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح طلبہ میں قرآن پاک کی تلاوت میں دلچسپی بڑھے گی اور انہیں تلاوت کے حوالے سےتمام مہارتیں فراہم ہوں گی جس کی ضرورت ہوتی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: