Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیٹ چلے یا بند ہو، انتخابی نتائج پر کوئی فرق نہیں پڑے گا: الیکشن مینجمنٹ یونٹ

الیکشن کمیشن کے نتائج مرتب کرنے والے پراجیکٹ الیکشن مینجمنٹ یونٹ (ای ایم یو) کے ڈی جی کرنل (ر) سعد نے کہا ہے کہ ’کل انٹرنیٹ بند ہو یا چلے، ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘
بدھ کو اسلام آباد میں پولنگ ڈے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کرنل (ر) سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سکیورٹی اور دیگر وجوہات کے باعث مختلف علاقوں کے رزلٹس میں تاخیر تو ہو سکتی ہے مگر ان پر فرق نہیں پڑے گا۔‘
انہوں نے بتایا  کہ 40’ انجینیئرز نیٹ ورک کو دیکھ رہے ہیں جبکہ ای ایم ایس کا ہیلپ ڈیسک بھی کام کر رہا ہے۔‘
ان کے مطابق ’ڈیسک پر آٹھ آپریٹرز موجود ہیں اور ہر صوبے کو دو آپریٹر ڈیل کر رہے ہیں۔‘
کرنل (ر) سعد کا کہنا تھا کہ ’آج ہم ریٹرنگ افسران کو پورٹل میں لاگ اِن کروائیں گے اور ڈی ای سی آفسز، آر او آفسز کو ہم یہاں سے مانیٹر کر رہے ہیں۔‘
مانیٹرنگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ’لیپ ٹاپس کے علاوہ کمپیوٹرز پر بھی مانیٹرنگ چل رہی ہے۔‘
ان کے بقول ’ہمارے پاس ملک بھر سے آر او کی لائیو لوکیشن  آ رہی ہے جن کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔‘
انہوں نے واضح کیا کہ ’یہ ایک سکیور سسٹم ہے اور ہر کوئی اس میں نہیں جا سکتا۔‘
کرنل (ر) سعد نے بتایا کہ ’ہمارے سسٹم میں کتنے لوگ لاگڈ اِن ہیں اور کتنے لاگ ان ہونے کے بعد لاگ آف ہوئے ہیں، ان کو مانیٹر کرنے کا سسٹم موجود ہے۔‘
لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’نیپرا نے ہمیں یقین دہانی کروائی ہے کل لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔‘

شیئر: