Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے کیبل چوری کرنے کے الزام میں 11 غیرملکی گرفتار

گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے عسیر ریجن پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیشہ سیکیورٹی فورس نے بجلی کے کیبل چوری کرنے کے الزام میں 11 غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ بیشہ شہر میں سیکیورٹی فورس کی ٹیم نے زیر حراست غیرملکیوں کے قبضے سے  بڑی تعداد میں الیکٹرک کیبلز برآمد کی ہیں۔
ملزمان سرحدی نظام کی بھی خلاف ورزی  کے بھی مرتکب پائے گئے۔
ترجمان نے بتایا گرفتار ہونے والوں کا تعلق یمن سے ہے۔ انہیں ایک وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف قانونی  کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: