Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی کیجانب سے رفح پر اسرائیلی ممکنہ حملے کی مذمت

عالمی برادری اسرائیل کے مذموم مقاصد کو روکنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے(فوٹو، ایکس)
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی  نے اسرائیل کی جانب سے رفح پر فوج کشی کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے’ایس پی اے ‘ کے مطابق البدیوی نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا یہ مجرمانہ فعل یا اس بارے میں سوچ بھی ریجن میں بدامنی اور تشدد میں اضافہ کا باعث ہوگا۔
البدیوی نے مزید کہا کہ رفح پر حملہ عالمی قانون اور انسانی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اور اس کے نیتجے میں فلسطینیوں کی تکالیف اور بدحالی میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے علامی برادری پر اسرائیل کے مذموم مقاصد کو روکنے لیے مشترکہ اورجامع لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا۔
سیکٹریری جنرل نے مزید کہا کہ خطے میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کےلیے سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی تاکہ انصاف کے اصولوں پر مبنی موقف اختیار کیاجا سکے۔
سیکریٹری جنرل نے جی سی سی ممالک کے مسئلہ فلسطین کی حمایت اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جی سی سی کے موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے ہی مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے قائل ہیں تاکہ  خطے میں مستقل بنیادوں پر قیام امن کی راہ ہموار کی جائے۔

شیئر: