Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندہ جانوروں میں منشیات چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام

’زندہ جانوروں کے پیٹ سے 5 کلو کرسٹل، 15 ہزار نشہ آور گولیاں، ایک سو گرام ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ادارہ انسداد منشیات کے تعاون سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے جس میں سمگلروں نے زندہ جانوروں کے پیٹ میں منشیات چھپا کر ملک میں لانے کی کوشش کی ہے۔
مقامی اخبار الرای کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان بیرون ملک سے زندہ بکروں کی کھیپ لا رہے تھے جن کے پیٹ میں انتہائی مہارت سے منشیات چھپائی گئی تھی‘۔
’تفتیش پر زندہ جانوروں کے پیٹ سے 5 کلو کرسٹل، 15 ہزار نشہ آور گولیاں، ایک سو گرام ہیروئن اور ایک کلو چرس برآمد ہوئی ہے‘۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’ضبط شدہ منشیات اور گرفتار شدگان ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردئیے گئے ہیں‘۔

شیئر: