Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اونٹوں سے سعودیوں کا گہرا تعلق، سنگاپوری سیاح کے لیے باعث حیرت

سعودیوں کی مہمان نوازی بھی مثالی ہے، سنگاپوری سیاح(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب آنے والے سنگاپوری سیاح نے اونٹ کے حوالے سے سعودی شہریوں کے گہرے تعلق پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیاہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سنگاپور سے آنے والے ’ٹیونگ ہویے‘ کو سعودی سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کے علاوہ سعودیوں کی مہمان نوازی اور مقامی روایات نے متاثر کیا۔
ٹیونگ ہویے نے بالخصوص سعودی عرب میں اونٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ’’مجھے سعودی شہریوں کے اونٹ سے گہرے تعلق کا اندازہ مدینہ منورہ کے الصویدرہ علاقہ میں ہوا جہاں مجھے معلوم ہوا کہ اونٹ محض سواری یا کھانے میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ وہ مقامی ثقافت کا ایک اہم جز ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا سیاحوں کی کوشش ہوتی ہے کہ سعودی عرب آنے پر یہاں کی مقامی ثقافت سے آشنا ہوں، اونٹ کی سواری کریں اور مقامی لباس ’ثوب اور شماغ‘ زیب تن کریں۔
واضح رہے کہ سعودی شہریوں کا اونٹ سے صدیوں پرانا تعلق ہے جو نسل درنسل چل رہا ہے اور مملکت کی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔ اونٹ سے متعلق سرگرمیاں اور مقابلے سیاحوں کی بھی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ 

شیئر: