Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونا 222.54 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار 18 فروری کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 222.54 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام  پرسونے کے نرخ 222.43 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.77 ریال، 22 قیراط ایک گرام 222.54 اور 18 قیراط 182.08 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,039.30 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,136.41 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,330.62 ریال اور ایک کلوگرام سونا 244,472.71 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: