Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردن کی شہزادی رجوہ کے سعودی والد انتقال کرگئے

ایوان شاہی نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے ( فوٹو: عرب نیوز)
اردن کے ایوان شاہی نے اتوار کو شہزادی رجوہ الحسین کے والد اور سعودی تاجر خالد بن موسی بن سیف عبدالعزیز السیف کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی کی ہدایت ہر ایوان شاہی نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا۔
اردنی فرمانروا، ملکہ رانیا، ولی عہد الحسین بن عبداللہ، شہزادی رجوہ اور السیف فیملی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
ولی عہد نے انسٹا گرام پر سعودی تاجر خالد بن موسی بن سیف عبدالعزیز السیف کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم اپنے پیارے سسر کو الوداع کہہ رہے ہیں، ہم ان کی مہربانی، سخاوت اور دیانت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

شیئر: