Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت اطلاعات اور گوگل میں تعاون کا معاہدہ

’سٹراٹیجک معاہدہ ریاض میں منعقد میڈیا فورم کے ضمن میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت اطلاعات اور گوگل کے درمیان میڈیا سیکٹر کی ڈیجیٹلائز  یشن   کے لیے تعاون کا معاہدہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ سٹراٹیجک معاہدہ ریاض میں منعقد میڈیا فورم کے ضمن میں ہوا ہے۔
وزارت اطلاعات اور گوگل کے درمیان معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے 2024 کو میڈیا ڈیجیٹل  تبدیلی کا سال قرار دیا ہے۔
تعاون کے تحت مقامی صحافیوں اور ڈیجیٹل مواد تیار کرنے والوں کے لیے خصوصی پروگراموں کے علاوہ بچوں اور ٹیچروں کے لیے ڈیجیٹل   کے منفی پہلوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات ہوں گے۔
تعاون معاہدے کے تحت سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر کی بہتر اور وژن 2030 کے تحت ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کو سپورٹ کیا جائے گا۔
تعاون معاہدے کے تحت یوٹیوب سعودی نوجوانوں کی تربیت کے لیے خصوصی ورکشاپش و غیرہ کا انعقاد کرے گا۔
واضح رہے کہ گوگل نے گزشتہ سال 2023 کے دوران 300 صحافیوں کو مختلف ایپس استعمال کرنے کی تربیت دی تھی۔
علاوہ ازیں گوگل نے صحافیوں کے لیےاشتہارات کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام منعقد کئے تھے۔

شیئر: