Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین بالی وُڈ فلمیں کون سی ہیں؟

تھری ایڈیٹس سنہ 2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین ہندی فلموں میں سے ایک فلم ہے (آئی ایم ڈی بی)
2000 کی دہائی میں بالی وڈ نگری میں کئی ایسی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے فلم بینوں پر طویل عرصے تک سحر طاری کیے رکھا۔
شوبز ویب سائٹ ’پنک وِلا‘ کے مطابق اس دور میں کبھی خوشی کبھی غم، دل چاہتا ہے اور لگان جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے نہ صرف انڈسٹری پر بہت بڑا گہرا اثر ڈالا بلکہ یہ فلمیں ثقافتی ورثے کے طور پر بھی تصور کی گئیں۔
اسی سلسلے میں پنک وِلا نے 2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین فلموں کی فہرست جاری کی ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
تھری ایڈیٹس
تھری ایڈیٹس 2000 کی دہائی میں ریلیز ہونے والی بہترین ہندی فلموں میں سے ایک فلم ہے۔
اس فلم کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے کی جبکہ اس میں عامر خان، آر مدھوون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
اس فلم میں انڈیا کے تعلیمی نظام پر مزاحیہ اور طنزیہ انداز میں بذریعہ مضبوط کہانی تنقید کی گئی۔
سنہ 2009 میں ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس کو فلموں کا ڈیٹا بیس کوور کرنے والی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر 8.4 کی ریٹنگ دی گئی ہے۔
رنگ دے بسنتی
رنگ دے بسنتی 2009 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ ہندی فلم ہے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں بھی عامر خان شامل تھے جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں کُنال کپور، سدھاتھ، سوہا علی خان سمیت کئی فنکار شامل تھے۔
رنگ دے بسنتی کی کہانی نوجوانوں کے ایک ایسے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو انگریز خاتون کی ڈاکیومنٹری میں کام کرنے کے سلسلے میں انقلابی فکر سے متاثر ہوتے ہیں۔
ہدایت کار راکیش اوم پراکاش مہرا کی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹنگ دی گئی ہے۔
چک دے انڈیا
چک دے انڈیا کا شمار بالی وُڈ سمیت انڈیا کی بہترین سپورٹس موویز میں ہوتا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک ایسے ہاکی کوچ (شاہ رخ خان) کے گرد گھومتی ہے جو اپنے اوپر لگے غداری کے الزام کو ختم کرنے کے لیے انڈین ویمن ہاکی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔
چک دے انڈیا کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، ودیا ملواڑے، چتراشی راوت، شلپا شکلا شامل ہیں۔
شمیت آمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹنگ دی گئی ہے۔
 

 آ وینز ڈے 2008 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ہے (فوٹو: آئی ایم ڈی بی)

آ وینزڈے
آ وینز ڈے 2008 میں ریلیز ہونے والی تھرلر فلم ہے جس کی مرکزی کاسٹ میں نصیر الدین شاہ، انوپم کھیر، جِمی شیرگِل اور دیپل شا شامل ہیں۔
اس فلم کی کہانی ایک انجان شخص (نصیر الدین شاہ) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شرائط نہ منوانے کے بدلے میں ممبئی شہر میں بم دھماکے کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔
ہدایت کار نیرج چوپڑا کی اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.1 ریٹ کیا گیا ہے۔
سودیس
سودیس 2004 میں ریلیز ہونے والی ڈرامہ سوشل ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی ناسا سے اپنے گاؤں واپس آنے والے سائنس دان (شاہ رخ خان) کے گھومتی ہے۔
حب الوطنی، سماجی ذمہ داریوں اور انسانیت کے جذبے سے سرشار اس فلم کو آئی ایم ڈی بی پر 8.2 ریٹنگ دی گئی ہے۔
ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں شاہ رخ خان، گایتری جوشی، کشوری بَلال اور مکارنڈ دیشپانڈے شامل تھے۔

شیئر: