Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کنگز ایک نئی ٹیم ہے اور اچھے سے ایک یونٹ کا روپ دھار رہی ہے: حسن علی

حسن علی نے کہا کہ انہوں نے کنڈیشن کے حساب سے سلو گیندیں کیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کا نے کہا ہے کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے، یہ ایک نئی ٹیم ہے جو بہت اچھے سے ایک یونٹ کا روپ دھار رہی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے خلاف شاندرا بولنگ کرنے والے حسن علی میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی کنگز میں 90 سے 95 فیصد چیزیں تبدیل ہوئی ہیں۔
’یہ ایک نئی ٹیم ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بہت زبردست ہے۔‘
’سخت محنت کررہا تھا پچھلے کچھ عرصے سے اس طرح کی بولنگ نہیں ہوئی تھی اگر ہوئی تھی تو وکٹیں نہیں ملی تھیں میں ردھم میں آرہا ہوں۔‘
بابراعظم کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بابر ہمارا برینڈ ہے اور ہمارا سپر سٹار ہے اور گراؤںڈ میں اس کے نام کے نعرے بھی لگ رہے تھے۔
’گراؤنڈ میں ہماری ٹیم کو سپورٹ تھوڑی کم ملی۔ اگر آپ اچھا گیم کھیلیں گے تو شائقین آپ کو بھی سپورٹ کریں گے۔‘
حسن علی نے کہا کہ ’میں نے کنڈیشن کے حساب سے سلو گیندیں کیں، ہمیں پتا ہے کہ زلمی کے پاس کچھ ایسے پلیئرز ہیں جو بڑے ہٹس مار سکتے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ شعیب ملک نے پہلی بال پر وکٹ لے کر ہمیں مومنٹیم دیا اور ٹی ٹوئنٹی میں مومنٹیم مل جائے تو بطور بولنگ یونٹ آپ کو کافی تقویت ملتی ہے۔

شیئر: