Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں اجتماعی جھگڑے پر 7 افراد گرفتار

نشاندہی کے بعد تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ (فوٹو سیکیورٹی فورس ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے اجتماعی جھگڑے میں ملوث 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورس نے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد مشرقی ریجن کی ایک مصروف شاہراہ پر جھگڑا کررہے تھے جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی۔
فورس کا کہنا ہے کہ اجتماعی جھگڑے میں ملوث افراد کی نشاندہی کے بعد 7 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تمام گرفتار شدگان سے  تفتیش کی جارہی ہے جس کے بعد  انکا کیس پبلک پراسیکیوشن کو ارسال کیا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: