Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب، ’کارکردگی بمقابلہ وائرل ویڈیوز‘

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ سنھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ٹاپ ٹرینڈز کے چلینج کا سامنا ہے جہاں ان کے مخالفین اور ناقدین تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے گنوانا نہیں چاہتے۔
جیسا کہ اگر 26 فروری کی بات کی جائے تو اس دن مریم نواز کے حلف کے بارے میں کم اور عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیے جانے پر زیادہ بحث ہو رہی تھی۔
عام فہم شخص سے پوچھا جائے کہ انہیں اس تقریب حلف برداری سے کوئی اہم بات یاد ہے تو شاید ہی وہ کچھ یاد رکھ پایا ہو، مگر ایک ایسا واقعہ اس دن رونما ہوا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز کا حصہ بن گیا۔
یہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کی بات ہو رہی ہے جس میں عظمیٰ کاردار جب وزیراعلیٰ مریم نواز سے گلے ملنے کیلئے آگے بڑھیں تو انہوں نے عظمیٰ کاردار کا ہاتھ جھٹک دیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جب عوام تنقید کرنے لگے توعظمیٰ کاردار نے ویڈیو بیان جاری کردیا جس میں وہ وضاحت دے ہی رہیں لیکن کہ وہ حلوہ پوری کھا رہی تھیں جس کے باعث ان کے ہاتھ چکنائی سے لیس تھے۔
بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پہلے دن کے آغاز پر مریم نواز دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بنیں جب انہوں نے دفتر جاتے ہوئے اپنے لیے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
اس بات کو کچھ دیر ہی گزری تھی کے ایک اور موقع کی ویڈیو سامنے آتی ہی جس میں مبینہ طور پر مریم نواز کی سیکیورٹی صحافی کے کیمرے کو جھٹک دیتا ہے۔
دو دنوں میں یہ کوئی تیسرا واقعہ تھا جس پر عوام سوشل میڈیا پر بحث کرتے دکھائی دیے۔ یہ سلسلہ یہاں رکا نہیں اور بدھ کے روز مریم نواز کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نواز پنجاب سیف اتھارٹی کے دفتر کا دورہ کر رہی ہیں اور وہاں موجود افسران انہیں بریف کر رہے ہیں۔
سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا ہوتا ہے اور مریم نواز سیٹ پر براجمان خاتون افسر سے گفتگو میں مصروف ہوتی ہیں کہ اچانک وہ خاتون افسر کے سر سے سرکتے ہوئے ڈوپٹے کو اپنے ہاتھ سے ٹھیک کر دیتی ہیں۔
مریم نواز کی میڈیا ٹیم نے سیف سٹی اتھارٹی کے اس دورے کا کلپ کاٹ کر سوشل میڈیا پر ان الفاظ کیساتھ پوسٹ بھی کیا ’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پولیس افسر کے دوپٹے کو ایڈجسٹ کرنے کا عمل ایک یاد دہانی ہے کہ قیادت ہمدردی اور سمجھ بوجھ سے عبارت ہے۔‘
اس ٹویٹ کے ساتھ ہی مریم نواز دوبارہ ٹاپ ٹرینڈ پر آ گئیں لیکن سیف سٹی منصوبے کے حوالے سے نہیں بلکہ ڈوپٹے کو ٹھیک کرنے کی وجہ سے، جہاں ایک طرف ان کی حمایت کی جا رہی ہے تو دوسری طرف مخالفین کی جانب سے انھیں اس پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ 
 

شیئر: