Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ آئس سکیٹنگ کے بین الاقوامی مقابلے

سعودی دارالحکومت ریاض میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن کی تقریبات کے سلسلہ میں پہلی مرتبہ آئس بلاسٹ سکیٹنگ مقابلے منعقد کیے گئے جس میں سوئزرلینڈ، برطانیہ، امریکہ، چائنہ، فرانس اور دیگر ممالک کے نامور آئس سکیٹرز کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
اس موقعے پر سکیٹرز نے برف سے تیار کردہ سلائیڈز پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جسے شائقین کی بڑی تعداد نے پسند کیا۔ سکیٹنگ کے مقابلے جیتنے والوں میں لاکھوں ریال کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ سکیٹرز نے مقابلوں کے کو سراہا اور سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
 اس کے علاوہ بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کے لیے برف سے بنی خصوصی سلائیڈز تیار کی گئی تھیں جن پر بچوں نے خوب لطف اٹھایا۔ دیکھیے ریاض سے ذکااللہ محسن کی رپورٹ

شیئر: