Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد نبوی اور مسجد قبا جانے کے لیے خصوصی شٹل سروس

شہر کے 7 علاقوں میں بس اسٹینڈز بنائے گئے ہیں (فوٹو االاخباریہ چینل)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں مسجد نبوی اور مسجد قبا کے لیے خصوصی شٹل سروس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
شہر مقدس کے مختلف مقامات سے مسجد نبوی اور مسجد قبا جانے کے لیے7 پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
سعودی ٹی وی الاخباریہ چینل کے مطابق  مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رمضان میں زائرین کی سہولت کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 200 بسیں مخصوص کی گئی ہیں۔ 

 پبلک ٹراسپورٹ بسوں کے مختلف علاقوں میں 98 اسٹیشنز قائم ہیں۔ (مدینہ بس ایکس اکاؤنٹ)

 بس سروس رمضان میں سہ پہر 3 بجے سے تراویح کے ایک گھنٹے بعد تک جاری رہے گی۔ آخری عشرے میں سروس کا وقت تہجد کے بعد تک بڑھا دیا جائے گا۔
مسجد نبوی کے لیے 6 پوائنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جن میں استاد الریاضی، درۃ المدینہ، سید الشہداء، جامعہ اسلامیہ، الخالدیہ اور شطیہ کے علاقے شامل ہیں جبکہ ساتویں سٹیشن مسجد قبا کے قریب العالیہ مول کی پارکنگ سے بسیں چلائی جائیں گی۔
علاوہ ازیں شہر کے دیگر مقامات تک پہنچنے کے لیے پبلک ٹراسپورٹ بسوں کے مختلف علاقوں میں 98 اسٹیشنز قائم ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: