Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب گورنر مکہ کا حرمین ٹرین اور رمضان منصوبے کا جائزہ

نائب گورنر نے ٹرین سے مکہ کے الرصیفہ سٹیشن تک کا سفر کیا (فوٹو مکہ مکرمہ گورنریٹ)
مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل حرمین ایکسپریس ٹرین کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
عاجل نیوز کے مطابق نائب گورنر نے حرمین ٹرین میں مکہ مکرمہ کے الرصیفہ سٹیشن تک سفر کیا اور اس دوران منصوبے کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے عمرہ سیزن کی تیاریوں اور آپریشنل منصوبوں کا جائزہ لیا۔
نائب گورنر مکہ ریجن نے ایکسپریس ٹرین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے مختلف  پروگرامز اور جدید سہولیات پر بھی بریفنگ لی۔

نائب گورنر نے مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ (فوٹو مکہ مکرمہ گورنریٹ)

نائب گورنر نے ذمہ داران کے ہمراہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ  کے ٹرین سٹیشن کا بھی دورہ کیا اور عمرہ سیزن کے لیے زائرین کے استقبال اور سٹیشن کی تیاری، ٹرین آپریشن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مکہ ریجن میں مختلف حکومتی ادارے عمرہ زائرین کو مناسب سہولیات کی فراہمی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: