Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استقبال رمضان کے لیے مکہ میونسپلٹی کی خصوصی صفائی مہم

بلدیہ کی جانب سے 13 ہزار 549 صفائی کارکنان شفٹوں کام کریں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے استقبال رمضان کی تیاریوں کا آغاز کردیا۔ مقدس شہر میں صفائی کے لیے اضافی عملے کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بلدیہ مکہ مکرمہ کی جانب سے رمضان المبارک کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ شہر کی مستقل بنیادوں پر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو فراہم کیا جارہا ہے۔

912 مختلف گاڑیاں اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

بلدیہ کی جانب سے 13 ہزار 549 صفائی کارکنوں کو مختلف شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ شاہراہوں اور مختلف مقامات کی صفائی کے لیے 912  گاڑیاں اور آلات فراہم کیے گئے ہیں۔
کچرے کو اکھٹا کرنے کے لیے مختلف سائز کے 87 ہزار ڈبے اور ڈرمز متعدد مقامات پر نصب کردیئے گئے ہیں تاکہ ان ڈرمز میں کچرے کو جمع کیا جاسکے جنہیں بعدازاں کوڑا اٹھانے والے مخصوص لوڈنگ ٹرکس کے ذریعے مخصوص مقام پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

سپرے کرنے کے لیے بھی اضافی اہتمام کیا گیا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

شہر میں کیڑے ماردوائی کے مستقل سپرے کے لیے اضافی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے 686 اہلکاروں کی ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جو مکہ مکرمہ کے تمام علاقوں میں ادویات کا سپرے کریں گی تاکہ مچھر اور دیگر حشرات کا خاتمہ کیا جائے۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ مقدس شہر کے مرکزی علاقے میں صفائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جہاں 24 گھنٹے کی بنیاد پر کارکنوں کو مختلف شفٹوں میں تعینات کیا جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: